ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کے لیے پلان کر رہے ہیں، بابر اعظم

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس وقت فوکس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ پر ہے اور سب تیاریاں اسی کے حوالے سے جاری ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ بہت بڑا ایونٹ ہے اور یہ آپ کا خواب ہوتا ہے اور اس میں آپ 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کے لیے پلان کر رہے ہیں

 

 

آنے والی سیریز اسی کا حصہ ہے اور کوشش ہو گی کہ سیریز میں اچھا کریں تاکہ ہماری تیاری بھی اچھی ہو۔بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھی رضوان کے ساتھ مل کر رنز بنانے کی کوشش ہوگی۔بابر اعظم نے کہا کہ پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، امید اور دعا ہے کہ ایسے ہی کمبی نیشن رہے اور رنز کریں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ ہر روز اچھا کروں لیکن ایسا ممکن نہیں، کوشش ہوگی کہ ہمارے ساتھ دوسرے کھلاڑی بھی آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ یہ 2 کھلاڑیوں کی گیم نہیں کہ وہی کریں گے جو کریں گے یہ ٹیم گیم ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی پرفارم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، آپ کے پاس میچ جتانے اور لڑنے والے پلئیرز ہونے چاہییں جو پاکستان کے پاس ہیں۔

error: Content is protected !!