چیمپئنز لیگ فٹبال، مانچسٹر سٹی کو پری کوارٹر مرحلے تک رسائی کیلئےایک جیت درکار


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے اب تک کی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاہکتر ڈونسٹک کی ٹیم کو چھ صفرسے شکست دیدی ہے جس کے بعد اب ان کے پری کوارٹرفائنل تک رسائی کا راستہ آسان ہو گیا ہے، اگر ستائیس نومبر کو مانچسٹر سٹی کی ٹیم لیون کی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ پری کوارٹرفائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کر جائیگی، گزشتہ روزہونے والے میچ کے میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی اوراس نے حریف کو چھ صفرسے شکست دیکر بڑی جیت حاصل کی اس جیت میں اہم کردار گبریل جیسس کا رہا جنہوں نے ہیٹ ٹرک کی، اس سے قبل چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر سٹی نے بڑی جیت اگست 2016 میں پانچ صفرسے حاصل کی تھی۔

تعارف: newseditor