ابو ظہبی ٹی 10 کا دلچسپ ٹیم ڈرا ۔بہترین ٹیمیں مدمقابل


ابوظبی ۔ یو اے ای ( سپورٹس لنک رپورٹ)آٹھ ٹیمیں ابوظبی ٹی ٹین میں بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرنے کے لئے تیار ، ٹیم ڈرا کے بعد ٹیموں کے دو گروپس تشکیل دے دئیے گئے ۔ یہ مختصر ترین تسلیم شدہ کرکٹ فارمیٹ ہے جوتیزی سے دنیائے کرکٹ میں مقبول ہو رہا ہے
دنیا کے پہلے دس اورز پر مشتمل پروفیشنل لیگ اگلے برس 28جنوری سے 6فروری 2021تک زید کرکٹ اسٹیڈم ابوظبی میں کھیلی جائے گی ۔ ٹیم ڈرا کے بعد دفاعی چیمپیئن مراٹھا عریبینز ، بنگلہ ٹائیگر ، دلی بلز اور ناردن وا ریئر ز کے باہم مد مقابل گروپ اے میں شامل جبکہ گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم دیکن گلیڈی ایٹر مدمقابل ہو گی ٹیم قلندرز کے جبکہ گزشتہ برس کی دوسری کوالیفائیر ٹیم ابوظبی اور پونے ڈیولز اس بہترین لیگ میں نمایاں پوزیشن کے لئے مدمقابل ہوں گی جو کے گروپ بی میں شامل ہیں گزشتہ سیزن میں بنگلہ ٹائیگرز کی تیسری پوزیشن قلندر کے بعدتھی جبکہ کرناٹکا ٹاسکرز کی پوزیشن پوائنٹ ٹیبل پر سب سے کم رہی کرناٹکا ٹاسکرز کو اس برس پونے ڈیویلز کا نام دے دیا گیا ہے ۔امارات کرکٹ بورڈ سے لائسنس یافتہ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منظور شدہ ابوظبی ٹی ٹین یو اے ای سے دنئاے کرکٹ میں اپنی مقبولیت میں اضافہ کر رہی ہے 90منٹ کے مختصر دورانئے اور دس اوور کا یہ کھیل اولمپکس کے لئے بہت ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے
ابوظبی ٹی10کے بانی چیئرمین شجیع الملک کہنا ہے کہ اس ایڈیشن میں ٹیموں کی قرعہ اندازی کے نتائج پر بہت خوشی ہے اور ٹیموں میں گزشتہ کھلاڑیوں اور آئیکون کھلاڑیوں کی موجودگی سے ٹیمیں متوازن ہیں جس سے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ ٹیموں کے مابین بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ ہماری یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ ہم کوویڈ کے مشکل ترین وقت میںاس ٹورنمنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں جس کا کریڈٹ ابوظبی کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے ہمارے گزشتہ تمام ایڈیشنز میں ریکارڈ شائقین کرکٹ میچز دیکھنے کے لئے آئے ہم پر امید ہیں کہ اس ایڈیشن میں بھی زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی اجازت دی جائے گی
دو ہزار انیس کے ایڈیشن میں ابوظبی ٹی 10لیگ میں 29میچز کھیلے گئے جن میں 5,989 رنز اسکور ہوئے جبکہ 800باونڈریز اور259وکٹس صرف دس دن میں حاصل کی گئیں ۔
میٹ باوچر ، سی ای او ابوظبی کرکٹ نے کہا کہ یہ قررعہ اندازی ابوظبی ٹی10ٹورنمنٹ کے لئے خوش آئند اور چوتھے سیزن کے انعقاد کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کہ ایک بہترین قرعہ اندازی ہوئی جس سے دس دن کے لئے ایک شاندار کھیل زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا اور ٹیموں کے آئیکون کھلاڑیوں کے چناو سے میں بہت متاثر ہوں ۔ موجودہ ایڈیشن ابوظبی اسپورٹس کونسل اور ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کی کامیابی ہے کیونکہ وہ اس ٹورنمنٹ کے انعقاد میں مکمل معاونت فراہم کر رہے ہیں ۔
ہارون لورگاٹ ، ڈائریکٹر سٹریٹیجی اینڈ ڈویلپمنٹ ابوظبی ٹی 10کا کہنا ہے قرعہ اندازی ٹیموں کے لئے نہایت خوش گوار ہے جس کے سکواڈ کی تشکیل میں آسانی ہو گی اور یہ بروقت ہو سکے گی مجھے امید ہے کہ ٹی 10لیگ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گی

ٹیم ڈرا
گروپ اے
مراٹھا عریبینز
بنگلہ ٹائیگر ز
دلی بلز
ناردن واریئرز

گروپ بی
دکن گیڈی ایٹر ز
قلندرز
ٹیم ابوظبی
پونے ڈیولز
کچھ ابوظبی ٹی ٹین کے بارے میں
دنیا کی واحد دس اوور کرکٹ ٹونامنٹ آئی سی سی نے باضابطہ منظوہ شدہ اور امارات کرکٹ بورڈ سے لائسنس یافتہ کرکٹ سیریز ہے ابوظبی ٹی ٹین کا دوسرا سیزن اٹھائیس جنوری سے چھ فروری 2021تک زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا ۔
ابوظبی ٹی ٹین متحدہ عرب امارات سے شروع ہونے والا کھیل ہیں جسے دنیائے کرکٹ میں عالمی سطح تک مقبولیت حاصل ہے ۔ دس ، دس اوور کے اس کھیل کا دورائیہ نوے منٹ ہے اور دس دن تک کھیلا جائے گا آخر میں ”روبن راونڈ “ سیمی فائنل اور فائنل ہوتے ہیں ۔ ابوظبی ٹی ٹین کرکٹ شائقین اور کرکٹ اسٹارز میں عالمی سطح پر یکساں مقبول ہے۔

error: Content is protected !!