یوم یکجہتی کشمیر،جوہر ٹیبل ٹینس کلب کے زیر اہتمام ٹیبل ٹینس لیگ کا انعقاد

یومِ یکجہتی کشمیرکےدن کےموقع پر جوھَر ٹیبل ٹینس کلب کراچی نے جوھَر ٹیبل ٹینس پلیئرز کے درمیان ٹیبل ٹینس لیگ کا انعقاد کیا۔۔اس لیگ کے مہمان خصوصی نیوی ایڈمن افسر جناب عنصر محمود تھے ۔ ان کے علاوہ کراچی فٹنیس ہاکی کلب کے سیکرٹری واحد حسین نے خصوصی شرکت کی ۔ عنصر محمود نے کلب کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ اپنے خطاب میں عنصر محمود نے کہا اس کلب کے دو کھلاڑی ارحم بن فرخ اور انابیہ ثاقب بلترتیب جونیئر سندھ ٹیم لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیم میں اوپن ٹرائلز دے کر ٹیم میں اے ۔ اور سندھ کے لیے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔ آخر میں عنصر محمود اور واحد حسین نے کھلاڑیوں میں یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

error: Content is protected !!