جنید خان ان فٹ،نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے آئوٹ

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان ان فٹ ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔پی سی بی کی جانب سے کیے گئے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم فزیو نے جنید خان کا معائنہ کیا، جنید خان کو دائیں پاؤں کی دوسری انگلی میں انفیکشن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے جنید خان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ اور سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق جنید خان کے متبادل کھلاڑی کی ضرورت پڑنے پر اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے کھیل رہا ہے۔تین میچز پر مشتمل سیریز میں کیویز کو گرین شرٹس پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

تعارف: newseditor