عبدالمجید گرانٹ برینڈن کی جگہ بطور فیلڈنگ کوچ ٹیم کیساتھ انگلینڈ جائینگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)بیٹنگ کوچ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی ہی رکھنے پر اتفاق ہوگیا، اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید اب گرانٹ برینڈن کی جگہ فیلڈنگ کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔ذرائع کیمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کے دستخط ہوتے ہی ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کوچ عبدالمجید جونیئر، ڈومیسٹک اور ویمن ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انگلینڈ روانگی کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے

error: Content is protected !!