بنگلہ دیش کی آخری ٹیسٹ پر گرفت تاحال مضبوط، زمبابوین ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آؤٹ


ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ) زمبابوین ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، زمبابوین ٹیم کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی ایمپائرز نے تیسرے روز کھیل کو بھی ختم کر دیا آج بدھ کو چوتھے روز معلوم ہو گا کہ میزبان ٹیم خود کھیلے گی یا زمبابوے کو فالو آن کرائے گی، برینڈن ٹیلر، پیٹر مور اور برائن چاری نے اچھی فائٹ کی لیکن اس کے باوجود ٹیلر کی 110 رنز، پیٹر مور کی 83 اور برائن چاری کی 53 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو فالو آن سے نہ بچا سکیں، تیجل اسلام نے 5 اور مہدی حسن میراز نے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔منگل کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز زمبابوین ٹیم نے 25 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو برائن چاری 10 رنز پر کھیل رہے تھے، زمبابوین بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا تاہم 40 کے سکور پر تیجل اسلام نے ٹریپانو کو آؤٹ کر کے ٹیم کو دن کی پہلی کامیابی دلائی۔انہوں نے 8 رنز بنائے، 96 کے سکور پر برائن چاری 53 رنز بنانے کے بعد مہدی حسن کی گیند کا نشانہ بنے، سین ولیمز 11 اور سکندر رضا بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، دونوں کو تیجل اسلام نے کلین بولڈ کیا، 131 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد پیٹر مور نے برینڈن ٹیلر کا ساتھ دیا۔

دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 139 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، 270 کے سکور پر عارف الحق نے پیٹر مور کو ا?ؤٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، مور نے 83 رنز کی اننگز کھیلی، 290 کے سکور پر زمبابوے کی ساتویں وکٹ گری جب برینڈن ٹیلر شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد 110 کے انفرادی سکور پر مہدی حسن کی گیند پر کیچ ا?ؤٹ ہوئے۔ماووتا بغیر کوئی رن بنائے ا?ؤٹ ہوئے، 304 کے سکور پر چیکبوا 10 رنز بنانے کے بعد تیجل اسلام کی گیند پر کیچ ا?ؤٹ ہوئے، ٹنڈئی چتارا انجری کے باعث ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں اسلئے بیٹنگ کیلئے نہیں ا?ئے۔ تیجل اسلام نے 5، مہدی حسن میراز نے 3 اور عارف الحق نے ایک وکٹ لی۔

error: Content is protected !!