گیانا (سپورٹس لنک رپورٹ)کپتان جویریہ خان کی 74 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز کیے۔پاکستان کی جانب سے کپتان جویریہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ وہ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ عائشہ ظفر نے 21 اور عمائمہ سہیل نے 18رنز بناکر کپتان کا ساتھ دیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 101 اسکور تک محدود رہی۔آئرش ٹیم کی جانب سے اوپنر شلنگٹن نے 27 رنز اور ون ڈاؤن جوائس نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ باقی 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکی۔پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے چار اوور میں صرف 8 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں جبکہ ثنا میر، ایمن انور، اور ایلیا ریاض کے حصہ میں بھی دو دو وکٹیں آئی۔واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی پہلی جیت ہے۔