چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، قذافی،نیشنل بینک سٹیڈیم، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے ابتدائی ڈیزائن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کیلئے سہولتوں کی بہتری کیلئے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں

چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،جلد حتمی پلان اور ہاسپٹلٹز باکس میں اضافے اور نشتوں کو آرام دہ بنانے کی ہدایت

لاہور20مارچ:……چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی۔ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش کیے گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی حکام کے ساتھ ابتدائی ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا اور تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کی بہتری کیلئے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کیا جائے۔محسن نقوی نے ہاسپٹلٹز باکس میں اضافے اور نشتوں کو آرام دہ بنانے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نیسپاک حکام نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو تینوں سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، جنرل منیجر نیسپاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

error: Content is protected !!