چیف نیول سٹاف امیچورگالف چیمپئن شپ کل سےشروع ہوگی

لاہو(سپورٹس لنک رپورٹ) چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی جو 18نومبر تک جاری رہےگی، ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہونے والی اسچیمپئن شپ میں ملک بھر سے 240 گالفرز حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں امیچور، سینئر امیچور اور خواتین مقابلے ہوں گے۔ایونٹ میں 72 امیچور، 41 سینئر امیچور اور 18 خواتین حصہ لیں گے۔ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تعارف: newseditor