پاکستان کرکٹ بورڈ ، ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں چھاتی اور بچوں میں کینسر سے آگاہی کے دن منائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ ، ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں چھاتی اور بچوں میں کینسر سے آگاہی کے دن منائے گا۔

• شائقین pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

راولپنڈی 5 مارچ، 2024:

پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پلیٹ فارم کو اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر چھاتی کے کینسر اور بچوں میں کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا۔

اس سلسلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان 5 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والا میچ پنک ربن ڈے کے ذریعے منایا جائے گا جس میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے گی۔

ٹیمیں گلابی ربن اور پنک کیپ پہنیں گی جبکہ کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے جبکہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے اور کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا۔

12 مارچ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کے لیے گولڈ ربن ڈے منایا جائے گا۔ وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا اس موقع پر کھلاڑی اور کمنٹیٹرز گولڈ ربن اور کیپ پہنیں گے۔

پی سی بی نے اس موقع پر کینسر کے چار مریضوں کو کراچی میں گولڈ ربن ڈے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے اور انہیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

error: Content is protected !!