اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 49 ویں قومی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز مردوں کے چار اور خواتین کے آٹھ ایونٹس کے فیصلے ہوگئے، جناح سٹیڈیم میں جاری مردوں کے 5000 میٹر دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے رمیض جاوید مرزا نے پہلی، پاکستان واپڈا کے سہیل عامر نے دوسری جبکہ پاکستان آرمی کے محمد نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مردوں کے ٹرپل جمپ کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے محمد وقار پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان آرمی کے نعمان جاوید اور عبدالحسین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، مردوں کے 800 میٹر دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے محمد اکرام نے کامیابی حاصل جبکہ پاکستان آرمی کے وقاص اور مظہر علی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، مردوں کے 100 میٹر دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے عزیر نے پہلی، پاکستان واپڈا کے گوہر شہباز اور پاکستان آرمی کے عبید علی بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین کے ٹرپل جمپ کے مقابلوں پاکستان آرمی کی ماریہ مراتب نے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا کی آمنہ سراج اور ہائرایجوکیش کمیشن کی نازش نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی
خواتین کے 800 میٹر دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کی رابعہ عاشق نے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا ہی کی سمیبیہ نورین نے دوسری اور ہائرایجوکیش کمیشن کی انیلہ گلزار نے تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین کے سارٹ پٹ کے مقابلوں میں پاکستان کی زینت پروین کے پہلی، پاکستان آرمی کے قندیل عنایت اور پنجاب کی ماہ نور ڈوگر نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، دس ہزار میٹر دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کی رابعہ عاشق اور فرحت بانو نے پہلی اور دوسری جبکہ پاکستان آرمی کی سمعیہ غفور نے تیسری پوزیشن حاصل کی
خواتین کے جولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کی فاطمہ حسین نے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی کی نیبلہ ریاض نے دوسری اور پاکستان واپڈا کی آمنہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے پالٹ والٹ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کی سارہ بشیر نے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی کی ہی مہناز بی بی دوسرے نمبر پر رہی اور پاکستان واپڈا کی مصباح یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین کے ٹرپل جمپ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے ماریہ مراتب نے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا کی آمنہ سراج اور ہائرایجوکیش کمیشن عالیہ نور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں
400 میٹر دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کی صاحب اسراء اور نجمہ پروین نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن انیلہ گلزار نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپیئن شپ کا افتتاح پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر، اسلام اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلطان محمود ستی اور قومی ہیڈ کوچ اصغر علی گل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں،ایونٹ میں شریک مردوخواتین ایتھلیٹس ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ، ڈسکس تھرو ، میرا تھن، پاک والٹ، 20 کلو میٹر ریس، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سو میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹوں کی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، چیمپیئن شپ میں مردوں 23 اور خواتین کے21 ایونٹس میں حصہ لے رہی ہیں، خواتین میراتھن ریس میں حصہ نہیں لیں گی، چیمپئن شپ 18 نومبر تک جاری رہے گی۔