پی ڈی سی اے کا نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ اکتوبر کے وسط میں کرانے کا اعلان

پینٹنگولر کپ مارچ اور اپریل میں ہوگا۔انٹر نیشنل ایونٹس بھی پروگرام میں شامل۔ بورڈ میٹنگ میں فیصلے

کراچی (اسپورٹس لنک رپورٹ نواز گوھر) پاکستان کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن  نے کووڈ۔19 ایس او پیز پر  عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی کرکٹ کی سرگرمیوں   کا دوبارہ سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پی ڈی سی اے کے آفس کراچی میں صدر محمد جاوید کی صدارت میں ہونے والے بورڈ آف ڈایریکٹرز کے اجلاس میں ہوا۔

سیکریٹری پی ڈی سی اے امیرالدین انصاری نے PDCA کی آئندہ ہونے والی ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ اور دیگر کے حوالے سے بریفینگ دی۔ جس کے مطابق نیشنل چیمپیین شپ 2020 اور 2021 کا آغاز کراچی سے اکتوبر کے وسط میں ہوگا جس میں 16 ریجنل ٹیمیں شریک ہونگی، صوبائی اور فیڈرل ایریاز کی ٹیموں کے درمیان پین ٹینگولر کپ مارچ اور ایپریل 2021 شیڈول ہے جبکہ 2021 اور 2022 میں قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کی انٹر نیشنل سیریز پاکستان اور دیگر ممالگ میں متوقع ہیں جس کیلئے بات چیت جاری ہے۔

سیکریٹری امیرالدین انصاری نے بتایا کہ PDCA نے FBR کی جانب سے ٹیکس ایگزیمنڈ سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کرلیا ہے جو ہمارے لیے بڑی خوش کی بات ہے  انھوں نے مزید بتایاکہ کووڈ – 19 کی مشکل صورتحال میں PDCA کے بڑے سپورٹر ICRC نے ہمارے 92 کھلاڑیوں کو کیش سپورٹ پرورگرام کے فکس 10 ہزار روپے دیے گئے۔ صدر محمد جاوید اور اجلاس کے شرکاء بورڈ آف ڈایریکٹرز نے PDCA کے تمام امور کی باہمی منظوری دے دی۔

صدر محمد جاوید اور تمام ممبران نے PDCA کے حوالے سے سیکرٹری امیرالدین انصاری کی کوششوں کو سہراہا۔ صدر محمد جاوید نے کہا کہ ٹیکس ایگزیمنڈ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے پر میں FBR کا خصو صی شکریہ ادا کرتا ہوں اس عمل سے ملک میں ڈس ایبلڈ کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ آخر میں تمام شرکاہ نے ICRC کا کھلاڑیوں کو مالی تعاون پر دل کی گہراویوں سے شکریہ بھی ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ICRC کا تعاون مستقبل میں بھی جای رہے گا۔ 

error: Content is protected !!