دوستانہ انٹریشنل فٹبال میچ، سپین نے بوسنیا کو شکست دیدی


میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)سپین نے نیشنز کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ہوم گرائونڈ کھیلے گئے دوستانہ انٹرنیشنل فٹبال میچ میں بوسنیا کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دیدی، میچ کا واحد گول سپین کی جانب سے متبادل کھلاڑی بریس مینڈاز نے سکور کیا،مچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپین کے کپتان لیوس کا کہنا تھا کہ نیشنزلیگ کپ میں انگلینڈ کی جانب سے کروشیا کو شکست دیکر گروپ فور میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ہماری آگے جانے کی تمام امیدیں ختم ہو گئی تھیں ان کا کہنا تھا کہ ہوم گرائونڈ پر بوسنیا کیخلاف میچ میں ٹیم نے بلاشبہ کامیابی حاصل کی ہے تاہم اسے بھی کوئی متاثر کن کامیابی نہیں کہا جاسکتا، سپین کی ٹیم کو اپنی خامیوں کو دورکرنے کی ضرورت ہے۔

error: Content is protected !!