ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ہفتے ویسٹ انڈیز کیخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں نوجوان بیٹسمین شادمان اسلام کو طلب کرلیا ہے، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین شادمان اسلام کو ویسٹ انڈیز کیخلاف دو روز پریکٹس میچ کے دوران شاندار کارکردگی پر طلب کیا ہے، شادمان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کیخلاف دو روزہ میچ میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73کی اننگز کھیلی،23سالہ شادمان نے رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64.80کی اوسط سے 648رنز سکور کر رکھے ہیں،بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی، پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اعلان کردہ بنگلہ دیش کا سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے شکیب الحسن(کپتان)، سومیاسرکار،امر القیس، محمد مٹھن، مومن الحق، مشفیق الرحیم، عارف الحق، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن، مستفیض الرحمان،تاج الاسلام،شادمان اسلام، خالد احمد اور نعیم حسن۔