ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی کردی گئی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے شاہینوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے متعارف کرائی گئی نئی کِٹ کی مختصر ویڈیو جاری کی گئی ۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی کِٹ کو سبز ہلالی پرچم کا رنگ دیا گیا ہے جس پر ملک کا نقشہ نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔

شرٹ کی دائیں جانب پاکستان کرکٹ کا ستارہ نمایاں ہے جبکہ دائیں جانب ورلڈکپ کا لوگو ہے۔قومی کرکٹرز کی ورلڈکپ کیلئے کِٹ میں شامل شرٹ کے بازوں پر دونوں جانب سپانسرز کے لوگو موجود ہیں۔پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں ویب سائٹ کا لنک بھی دیا کہ شائقین وہاں سے اپنے لیے کرکٹ یونیفارم خرید سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے ، کپتان بابر اعظم کی 27ویں سالگرہ کا کیک جہاز میں ہی کاٹا گیا۔

error: Content is protected !!