بیجنگ (جی سی این رپورٹ)9سالہ چینی بچے نے30سیکنڈمیں136مرتبہ رسی پھلانگ کر عالمی رکارڈ بنا ڈالا۔یوں توآ پ نے بچو ں کو رسی کودتے دیکھا ہی ہو گا لیکن کیا اس قدر تیزر فتار ی سے یہ کا م کر تے آ پ نے کسی کو دیکھاہے ؟رسی کو دنے میں ماہر اس چینی بچے کے پیر اس قدر پھرتی کے ساتھ چلتے ہیں کہ انہیں دیکھنا مشکل ہو جا تا ہے۔انتہائی ماہرانہ انداز میں بنااُلجھے رسی پھلانگنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تاہم9سالہ چینی بچے نے نہ صرف رسی پھلانگنے میں مہارت دکھائی بلکہ ساتھ ساتھ عالمی رکارڈ بھی قائم کردکھایا۔چینی بچے نے 30سیکنڈ میں انتہائی تیزرفتاری کےساتھ136بار رسی پھلانگنے کا مظاہرہ کرکےاور اپنا نام دنیا کے تیز ترین رسی پھلانگنے والے کی حیثیت سے گنزبک رکاڑڈ میں شامل کروالی۔
Insanely fast! Watch as this 13-yr-old Chinese boy breaks the Double Dutch jump rope world record by completing 136 jumps (single foot) in 30 seconds! pic.twitter.com/2JdvL3Vors
— People's Daily, China (@PDChina) November 19, 2018