حکومت پنجاب کا اتھلیٹ ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے دینے کا اعلان۔

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کھیل اور سابق قومی کرکٹر وہاب ریاض کی طرف سے اتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے بطور انعامی رقم دینے کا اعلان کردیا گیا۔

 

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں وہاب ریاض نے ارشد ندیم کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا۔ انہوں نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمۂ اسپورٹس نے ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہےکہ ارشد کی کامیابی اتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔

ارشد ندیم سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پزیرائی کے لئے کام کررہے ہیں۔ تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی

 

 

error: Content is protected !!