ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر وائرل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام انہوں نے’اذہان مرزا ملک‘ رکھا۔ یہ جوڑا آج کل اپنے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کو بے حد انجوائے کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی اخبار این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی اور بیٹے اذہان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اذہان کو اپنی گود میں لیے بیٹھی ہیں، تصویر میں اذہان نیلے رنگ کے کمبل میں لپٹا ہے جس پر ننھے اذہان کا نام بھی کڑھاہوا ہے۔ ثانیہ مرزا کے اس پوسٹ کو اب تک تقریباً 25 ہزار سے زائد پرستاروں کی جانب سے پسند کیا جاچکا ہے۔چند روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنی 32 ویں سالگرہ اپنے بیٹے اذہان اور شوہر شعیب ملک کے ساتھ منائی تھی جس پر پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ’ ان کی زندگی سیٹ ہے، الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ۔ ‘

تعارف: newseditor