ڈی سی گولڈ کپ بیڈمنٹن چیمپئن شپ عبدالولی سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگئی

 

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈی سی گولڈ کپ بیڈمنٹن چیمپئن شپ عبدالولی سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگئی مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ڈی سی چارسدہ ڈاکٹر قاسم علی خان نے کیا ان کے ہمراہ ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ خان سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں‘مقابلوں میں سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں مقابلے آج اختتام پذیر ہوں گے‘ڈی سی چارسدہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں

 

اس سے قبل بھی عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں مقابلے کرائے اور اب بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کو مواقع دئیے گئے ہیں اور امید ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کریں گے انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہی کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں یہ کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کانام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم انہیں سپورٹ کرتے رہیں گے۔

error: Content is protected !!