اینڈی مرے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں نمائندگی سے دستبردار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق 35 سالہ ٹینس پلیئر اینڈی مرے نے خراب طبیعت کے باعث میڈرڈ اوپن کو ادھورا چھوڑ دیا تھا۔اب انہوں نے فٹنس کو مزید بہتر بنانے اور ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن چیمپئن شپ سمیت آئندہ ایونٹس میں جیت پر نظریں جماتے ہوئے رواں ماہ 22 تاریخ سے پانچ جون تک جاری رہنے والے فرنچ اوپن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

error: Content is protected !!