خیبرپختونخوا جمناسٹس کو بین الصوبائی مقابلے کے لیے فنڈنگ کی رکاوٹ کا سامنا

 

خیبرپختونخوا جمناسٹس کو بین الصوبائی مقابلے کے لیے فنڈنگ کی رکاوٹ کا سامنا

مسرت اللہ جان

لاہور میں ہونیوالے جمناسٹک کے بین الصوبائی مقابلوں میں شرکت کیلئے جانیوالی خیبر پختونخواہ کی چھ رکنی ٹیم کیلئے تاحال فنڈز کا بندوبست نہیں کیا جاسکا

جمناسٹک کے بین الصوبائی مقابلے سترہ دسمبر سے گورنمنٹ کالج لاہور میں شروع ہورہے ہیں جس میںچاروں صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں .

خیبر پختونخواہ کی چھ رکنی ٹیم کا انتخاب ٹرائلز کے بعد تین دن قبل کیا گیا تھا جس کی نگرانی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے کی اور اس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جمناسٹ نے حصہ لیا .

مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیم کو کٹس اور شوز دینے سے بھی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے معذرت کرلی ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ ان کے پاس فنڈز نہیں اس لئے وہ رقم نہیں دے سکتے

جمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے مطابق انہیں گرانٹ اینڈ ایڈ بھی نہیں ملی اور اس وقت اس پوزیشن میں نہیں کہ ٹیم کو لاہور کیلئے لے جاسکیں .

جمناسٹ بین الصوبائی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے مختلف افراد سے قرضے لیکر اپنی مدد آپ کے تحت جانے کیلئے کوشاں ہیں تاہم ابھی حتمی طور پر نہیںکہا جاسکتا کہ خیبر پختونخواہ کی جمناسٹک ٹیم لاہور میں ہونیوالے بین الصوبائی مقابلوں میں حصہ لے سکے گی

واضح رہے کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہیں .اور ان کا بنیادی کام کھلاڑیوںکو سہولیات کی فراہمی ہے.

 

 

error: Content is protected !!