پاکستان سپر لیگ ہاکی کا پرمو جاری کردیا گیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) اگلے برس جنوری میں لاہور میں ہونے والی پاکستان ہاکی سپر لیگ کا پرومو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جاری کر دیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کرکٹ کی طرز پر ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کیا اور اس ہی سلسلے میں ہاکی سپر لیگ کا پرومو بھی جاری کر دیا، ہاکی لیگ 12 جنوری سے شروع ہو گی جو 19 جنوری تک جاری رہے گی۔پی ایس ایل طرز کی ہاکی لیگ میں پانچ شہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کرینگے، آٹھ روزہ ہاکی لیگ کے تمام میچز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائینگے۔

 

تعارف: newseditor