سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، قومی ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی،سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

بابر اعظم نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی،ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔

error: Content is protected !!