پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے 55 تحصیل گراؤنڈز بناچکے ہیں ۔70 گراؤنڈ اگلے جون تک مکمل ہوجائینگے جبکہ اگلے پانچ سالوں میں صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک ہزار پلے گراؤنڈ بنائے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کے اکیڈیمک سکالرشپ کے لیے 3 ارب روپے منظور ہو چکے ہیں جس کے تحت کھلاڑیوں کو تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کھلاڑیوں میں انعاماتی رقوم بھی تقسیم کئے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر میں 35کے قریب مختلف کوچز بھی تعینات کئے جارہے ہیں ،انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ہر کھلاڑی کو ماہانہ 20ہزار روپے وظیفہ بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کھلاڑی دلجمعی کے ساتھ اپنے کھیل پر توجہ ددے سکے اور ملک کو قوم کا نام روشن کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزقیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور خیبرسٹارز میگزین کے کے زیر اہتمام مشترکہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پرخیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سید عاقل شاہ ، اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک،سکواش کے عالمی شہرت یافتہ اور سابق ورلڈ لیجنڈ قمرزمان خان ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق ،آرگنائزنگ سیکرٹری عاصم شیراز کے علاوہ مختلف کھیلوں کے عہدیدار اور کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر صوبہ بھر کے مختلف کھیلوں میں سال 2018ء کے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے نیشنل اورانٹر نیشنل کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے جن میں عنایت اﷲ ، عباس زیب، مریم نسیم ، خالد نور، یاسر اسلام ، قاری عدنان ، ابصارعلی ، محمد حمزہ، حمزہ رومان ، محمد اسماعیل ،عمرجہانگیر، حلیمہ، کائنات ملک ، محمد اسماعیل ، عمر جہانگیر، حلیمہ ، کائنات ملک ، محمد بلال ، عروہ آفریدی ، نازیہ علی ، اویس ، ثاقب عمر، عامر خان ،ذوہیب، لائبہ احمد، حذیفہ ندیم ، اختر علی ، محسن ، محمد الیاس،محمد عمران ، یسریٰ ملک ، محمدسمیع، نصر اﷲ اولمپئن ، ایمن زبیر، محمد ابراہیم ، مراد شامل ہیں جبکہ سپورٹس صحافت میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اے آئی پی ایس ایشیا ء کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک ،فہم انور، عبدالمحی شاہ اور اعجاز احمد کو ان کی بہترین کارکردگی پر خصوصی ایوارڈز دیئے گئے
تقریب سے سینر صحافی امجد عزیز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں محکمہ کھیل صوبوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے نمایاں اقدامات اٹھارہی ہے ،سپورٹس رپوٹرز نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ،کھلاڑیوں کی ھوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کہ پروگرامات کا انعقاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد پر منتظمین ، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور خیبرسٹارز میگزین کے روح روان عاصم شیراز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ ہمیہشہ جاری رہے گا اور یوں کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ ۔تقریب سے سکواش کے سابق عالمی چیمپین قمر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے موجودہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں ،تقریب سے کھیلوں کے سابق صوبائی وزیر اور اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبر پختونخواہ کھیلوں کی پالیسی سے متعلق ہمیں بھی اعتماد میں لیں
حکومت نے جو سپورٹس پالیسی بنائی ہے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ اس پالیسی کی تیاری میں کسی سپورٹس تنظیم یا عہدیداروں کی رائے شامل نہیں کی گئی لہذا ہم اس سپورٹس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں پالیسی میں سپورٹس سے وابستہ افراد ، اولمپک ایسوسی ایشن اور تجربہ کار لوگوں کو شامل کرکے پالیسی بنائی جائے
موجودہ سپورٹس پالیسی ہم نہیں مانتے ، کھیلوں کے فروغ کے لئے ایسوسی ایشنز کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس جنید خان کے دور میں سپورٹس کو جو ترقی ملی میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں .