پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپئن شپ 25دسمبر سے لاہور میں کھیلی جائیگی


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپیئن شپ 25 دسمبر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی۔آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور اس میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 27 دسمبر کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گی-

error: Content is protected !!