الصغیر سپر ہاکی لیگ کے سیمی فائنل اتوار 20 دسمبر اور فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائیگا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ کے تعاون سے صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس گلستان اسکائوٹس سینٹر گلشن اقبال میں جاری الصغیر سیون اے سائیڈ سپر ہاکی لیگ میں ہفتہ 19 سمبر کو چار میچز کھیلے جائینگے، ہفتے کو کھیلے جانیوالے میچز کے مہمان خصوصی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری اور موجودہ چیئرمین گلفراز احمد خان ہونگے. پہلے میچ میں گروپ اے میں شامل ٹیمیں عارف اشرف سیونرز کا مقابلہ قدیر احمد سیونرز سے دوپہر دو بجے، گروپ بی میں شامل مطلوب بیگ کا سامنا عظیم خان سیونرز سے پونے تین بجے، گروپ اے میں شامل سراج الدین کی ٹیم جہانگیر خان سیونرز سے ساڑھے تین بجے ٹکرائیگی جبکہ آخری میچ میچ گروپ بی میں شامل اتقاء حسن زیدی اور شمس الزماں سیونرز کی ٹیموں کے مابین چار بجے کھیلا جائیگا. دو دو میچز کے اختتام کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں عارف اشرف سیونرز کی ٹیم چھے پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے، سراج الدین اور جہانگیر خان سیونرز تین، تین پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے جبکہ قدیر احمد سیونرز کی ٹیم بغیر کوئی پوائنٹس حاصل کئے چوتھے نمبر موجود ہے. گروپ بی میں اتقاء حسن زیدی ک ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے، مطلوب بیگ اور شمس الزماں سیونرز کی دو، دو پوائنٹس لیکر بالترتیب دوسرے اور تیسرے جبکہ عظیم خان سیونرز کی ٹیم ایک پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے، الصغیر سپر ہاکی لیگ کے سیمی فائنل اتوار 20 دسمبر اور فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائیگا.

error: Content is protected !!