لیثررلیگس کے مقابلوں کا یو پی جیم خانہ اورشاہ فیصل گراؤنڈ پر آغاز


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام اور لیثررلیگس کے تعاون سے انڈر16چمپئن شپ کے مقابلوں کا مزید 2وینیو ز پر آغاز ہوگیا۔عرصہ 25سال کے بعد یوپی جیم خانہ گراؤنڈ پر لیثررلیگس کے پلیٹ فارم سے فٹبال کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ جہاں16ٹیمیں پریمئر اور ڈویثرن ون میں شامل ہیں جبکہ شاہ فیصل گراؤنڈ ناظم آباد پر 8ٹیمیں سنگل لیگز کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔رواں ہفتہ ہزارہ یونائیٹڈ ،منگھوپیر ، یونائیٹڈ ایف سی ، نارتھ کراچی اور کراچی اسپورٹس ، گلبہار پر بھی آغاز ہونے جارہا ہے جہاں 100سے زائد ٹیمیں لیگز اور ناک آؤٹ کی بنیاد پر میچز کھیلیں گی۔یو پی جیم خانہ گراؤنڈ پرفلڈ لٹ میں کھیلے جانے والے میچوں میں شافین ایف سی نے ینگ مالا کو 2-0سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول عثمان نے اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں یونائیٹڈ اکیڈمی نے اورنگی ٹائیگرز کو 2-0سے ٹھکانے لگایا۔مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے دونوں گول اسکورکئے۔ثاقب میموریل نے ہمسایہ ٹیم یوپی جیم خانہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2سے مات دی۔فاتح ٹیم کیلئے حماد نے 2اور ایک گول حمزہ نے بنایا۔ ناکام سائیڈ کیلئے یاسر اعجاز اور طلحہ نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ینگ حسینی نے ینگ پٹنی کو 2-1سے زیر کیا ۔ فاتح ٹیم کے حمزہ اور شیراز نے ایک ایک گول بنایا جبکہ ینگ پٹنی کو اون گول کی بدولت خسارہ 1-2کرنے کا موقع ملا۔ ایف سی بارسلونا، این ایس اے، نارتھ مسلم یوتھ، شمع مسلم ، یونائیٹڈ اسٹارزاور کالونی اسٹار کی ٹیمیں28نومبر کو اپنے میچز کھیلیں گی۔شاہ فیصل ناظم آباد گراؤنڈ پر میزبان ٹیم شاہ فیصل نے ینگ موسیٰ کو 4-1کی واضح شکست سے دوچار کیا۔ عامر نے 2اور ایک ایک گول اعلان اور انس نے اسکور کیا۔ محمد نے اپنی ٹیم کے خسارے کو کم کیا۔فرحان ایف سی نے ینگ موسیٰ یوتھ کو 2-0سے قابو کیا۔ دونوں گول جمال نے اسکور کئے۔ محمد ی بلوچ کو پہاڑ گنج ایف سی پر 2-1کی سبقت حاصل ہوئی۔ غفار اور عبدل نے فاتح ٹیم جبکہ ابرار نے ناکام سائیڈ کا واحد گول اسکور کیا۔شانی میموریل حریف خلیق میموریل کو 2-1سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔ الہام اور شیر علی نے شانی میموریل کیلئے ایک ایک گول جبکہ عبدالکبیر نے خلیق کیلئے ایک گول اسکور کیا۔ ریفری سعد کاظمی، خورشید شاہ، محمد عابد، ذاکر خان، محمد فیاض، سید کلیم، نوید خان اور اسمٰعیل خان جبکہ میچ سپروائزر، عبدالکریم اور وسیم عالم تھے۔

error: Content is protected !!