لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) آل پاکستان گالف ٹورنامنٹ گرین کلب نے جیت لیا، خواتین اور بچوں نے بھی زور بازو دکھایا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے موسم میں ٹھنڈے مزاج کا کھیل زبردست ہے۔صادق آبادمیں آل پاکستان دوروزہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے 9 مختلف کلبوں اور ٹیموں کے 100 سے زائد گالفرز نے حصہ لیا۔ قومی سطح کے اس ٹورنامنٹ کو امیچرز، جینٹس، ویمن، چلڈرن، سینئرزاور ویٹرنز کی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا تھا۔بچوں ہی نہیں خواتین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اس کھیل کو زبردست قرار دے دیا۔ 36 ہول پرمشتمل ایونٹ میں ہرعمر کے گالفرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔