لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ خواتین میںبھی کرکٹ کا کھیل تیزی سے مقبول ہورہا ہے،خواتین کا کرکٹ میں مستقبل روشن ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے گراس روٹ لیول سے نئے بوائز اور گرلز کھلاڑی تلاش کرنے کیلئے سپورٹس کیلنڈر کے تحت کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کردیا ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز دوسرے کنیئرڈ وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس کیلنڈر کے تحت پہلے مرحلے میں تحصیل کی سطح پر انڈر16 لڑکے اور لڑکیوں کے مختلف کھیلوں کے مقابلے صوبہ بھر میں جاری ہیں جس میں ہزاروں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے، کنیئرڈ وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، کرکٹ کا کھیل بھی خواتین میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے، ایسے ٹورنامنٹس سے نئی کھلاڑی پیدا ہوں گی،۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے ٹیموں کا تعارف کرایا گیا ، ٹیموں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔