بیڈمنٹن سمر ٹریننگ کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا

سمر ٹریننگ کیمپ بیڈ منٹن ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے کے تعاون سے ڈی جی سپورٹس خالد خان کی خصوصی دلچسپی سے کوچ ندیم خان اورحیات اللہ لی نگرانی میں سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا کیمپ انڈر 13انڈر15انڈر16اور انڈر17کے بیس کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کیمپ کا باقائدہ افتتاح پرنسپل پولیس سکول آف انٹیلی جنس ملک اعجاز گوگا نے کیا کیمپ میں نیشنل چمپئن کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر ملک اعجاز گوگا کا کہنا تھا کہ سمر بیڈمنٹن کیمپ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کا انتہائی خوش آئند قدم ہے اس کہ انعقاد سے نہ صرف قومی چمپئن کھلاڑیوں بلکہ نئے آنے والے ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہوگا اور نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کے مواقع ملیں گے، کیمپ کھلاڑیوں میں انڈر13چمپئن نجم الثاقب انڈر15جنید احمدانڈر16حاشر تیمورانڈار17محمد زیدکے علاوہ بیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

error: Content is protected !!