جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پرحملہ،مجر م کو 14سال قید کی سزا


برلن(سپورٹس لنک رپورٹ) گزشتہ برس گیارہ اپریل کو جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پر حملہ کرنے والے ایک انتیس سالہ ملزم کو جرمن عدالت نے چودہ سال قید کی سزا سنا دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر ڈورٹمنڈ کی عدالت نے جرمن اور روسی شہریت کے حامل شخص سیرگئی وی کو جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پر حملہ کرنے کے جرم میں چودہ سال قید کا فیصلہ سنایا ۔عدالت نے ملزم سیرگئی کو اٹھائیس افراد پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں یہ سزا سنائی ۔

جرمنی میں ذاتی کوائف مخفی رکھنے کے قانون کے تحت ملزم کا مکمل نام ظاہر نہیں کیا گیا۔سیرگئی وی نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے حملہ کرنے کے لیے تین بم تیار کیے تھے تاہم وہ کسی کو بھی ہلاک نہیں کرنا چاہتا تھا۔ سیرگئی وی نے یہ حملہ ڈورٹمنڈ فٹ بال کلب کے حصص کو پہلے سے طے شدہ کم قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش میں کیا تھا اور اگر ایسا ہو جاتا تو کلب کو بڑا مالی نقصان ہوتا۔ البتہ سیرگئی کو خاصا مالی فائدہ ہونا تھا۔

error: Content is protected !!