دبئی (رپورٹ عبدالرحمان رضا)پختونز کی شاندار بیٹنگ ہرگیند پر رن اور تماشائیوں کا ولولہ آج کے دوسرے میچ کی نمایاں خصوصیت تھی جس میں پختون نے 125 رنز کا ہدف حاصل کرکے فتح پائی اور وہ بھی صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ۔ میچ کا فیصلہ جس وقت ہوا اس وقت چار گیندیں باقی تھیں یہ سنسنی خیز میچ ٹی 10 لیگ سیزن 2 کا 18 واں میچ تھا جو بدھ کی شب شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا کولنگ انگرام کے 13 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز اور پھر کیمرون ڈیلپورٹ کے 23 گیندوں پر 36 رنز نے پختون کی کامیابی میں نمایاں کردار اداکیا اس کے بعد شفیق اللہ نے 16 گیندوں پر 35 رنز بناکر پختون کی جیت کو یقینی بنادیا شفیق اللہ کے اسکور میں 4 شاندار چھکے بھی شامل تھے میچ کو شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے دیکھا اور وہ ہرایک گیند سے لطف اندوز ہوئے میچ کے دوران اتنا اسکور بن جانا اور پھر ہدف کا حاصل کرلینا کئی کیچ کے ڈراپ ہونے کے باعث ممکن ہوا۔ اس سے قبل مراٹھا عریبین نے 6 وکٹوں پر 125 رنز بنائے تھے یہ اسکور تین کیچ ڈراپ ہونے کے باعث ہوا ورنہ مراٹھا عریبین کا اسکور اس سے بھی کم ہوتا نجیب اللہ زادران نے سب سے زیادہ رنز بنائے ان کا اسکور 25 گیندوں پر 36 رنزرہا اس کے بعد کامران اکمل کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 15 گیندیں کھیل کر 25 رنز بنائے۔ انہیں برینڈن ٹیلر کی ساتھ بھی حاصل رہا جنہوں نے 12 گیندوں پر 23 رنز اسکورکئے جبکہ راشد خان نے 7 گیندوں پر 21 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے بھی شامل تھے۔ اس فتح کے ساتھ ہی پختون پوائٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد نادرن وارئیرز کا نمبر آتا ہے جس نے 4 میچز کھیل 6 پوائٹنس حاصل کئے ہیں۔ اس شکست نے مراٹھا عریبین کو 8 ٹیموں میں 5 ویں پوزیشن پر پہنچادیا ہے۔