ٹی 10 لیگ سیزن 2 :راجپوت نے پنجابی لیجنڈز کو شکار کرلیا


شارجہ (عبدالرحمان رضا)راجپوت نے پنجابی لیجنڈز کو 12 رنز سے ہرادیا ٹی 10 لیگ سیزن 2 کا یہ 17 واں میچ شارجہ اسٹیڈیم میں بدھ کو ہوا۔ پنجابی لیجنڈز کی کارکردگی گزشتہ چند میچوں میں اچھی نہیں رہی ہے اور آج کے میچ میں اسے راجپوت کے جارحانہ بالنگ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا

مناف پیٹل اور ٹیمل ملز نے بعض خطرناک گیندیں پھینکی جن کا سامنا کرنا بلے بازوں کے لئے بھاری پڑا۔ پنجابی لیجنڈز نے راجپوت کے دیئے 117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹیں گنوانے کے بعد 105 رنز بنائے اور یوں اسے 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

عمر اکمل اور فلپ سالٹ پنجابی لیجنڈز کے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 34، 34 رنز بالترتیب 19 اور 17 گیندوں پر بنائے عمراکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم نے امید کا دامن چھوڑدیا اور رفتہ رفتہ بیٹنگ لائن اکھڑگئی البتہ اس دوران فلپ سالٹ کی بیٹنگ جاری رہی راجپوت کی جانب سے مناف پیٹل اور ٹیمل ملز نے دو دو وکٹیں لیں

جبکہ کارلوس اور سید شیرزاد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل راجپوت کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 28 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 3 چوکے بھی شامل تھے

جبکہ دیگر بلے بازوں ریلی روسوں، محمد شہزاد، کارلوس بریتھ وائٹ نے اچھی اننگز کھیلی جس کے باعث راجپوت مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

error: Content is protected !!