مسقط(سپورٹس لنک رپورٹ)قطر کے دفاعی فٹبال کھلاڑی عبد الكريم حسن کو اے ایف سی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیدیا گیا ہے جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ ان کا خواہش ہے کہ وہ یورپ میں فٹبال کھیلیں، پچیس سالہ عبدالکریم حسن جن کو یہ ایوارڈ دیا جانا حیران کن فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے کا خود بھی یہ ماننا ہے کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ یہ ایوارڈ جیت جائیں گے، ایوارڈ جیتنے کے بعد کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اس اعزاز کے بعد میرے لئے یورپ میں فٹبال کھیلنے کی راہیں کھل جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ میں ذہنبی طور پر اب یورپ میں فٹبال مقابلوں کیلئے تیار ہوں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کیلئے ان کا مقابلہ جاپان کے دو بہترین کھلاڑیوں کینٹو اور یوما کے ساتھ تھا اور میں ایوارڈ جیتا اسے میں اپنے لئے بہت بڑا اعزاز سمجھتا ہوں۔