پشاور ڈویژن آزادی سائیکل ریس عادل خان نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور ڈویژن آزادی سائیکل ریس عادل خان نے جیت لی نبی اﷲ نے دوسری اور وحید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ممبر صوبائی اسمبلی اصف خان نے کھلاڑیوں میں میڈلز ، ٹرافی ، سرٹیفکٰٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ، ٹیکنیکل آفیشلز سابق سیکرٹری تیفور زرین، احدمرتضیٰ، اویس یوسفزئی،محسن اور فرمان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔

صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کے مناسبت سے صوبے کے تمام ڈویژن میں سائیکلنگ کے ایونٹس منعقد کرائے جارہے ہیں ، جس میں گزشتہ روز پشاور ڈویژن کے سائیکل ریس نادرن بائے پاس پر منعقد ہوئے جس میں پشاور ڈویژن کے 38 سائیکلسٹ نے حصہ لیا ، باضابطہ افتتاح صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر نثا راحمد نے کیا نتائج کے مطابق عادل خان نے 21 منٹ چھ سکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، نبی اﷲ نے 21 منٹ 7 سکنڈ کے ساتھ دوسری وحید نے 21 منٹ 8 سکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ، اختتامی تقریب کے موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی اصف خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

error: Content is protected !!