ثالثی عدالت برائے کھیل نے عمر اکمل کیس کی سماعت بارے بڑا فیصلہ کردیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ثالثی عدالت برائے کھیل نے عمر اکمل کیس کی سماعت کسی دوسرے ملک میں رکھنے سے انکار کر دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے اخراجات کی کمی اور لاجسٹک مسائل کے باعث سماعت سوئٹزر لینڈ کے علاوہ کسی قریبی ملک میں رکھنے کی درخواست کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل آن لائن سماعت کی بھی درخواست کر چکا ہے جس کے بھی مسترد ہونے کا امکان ہے کیونکہ آن لائن سماعت کے لیے دونوں فریقین کا راضی ہونا لازمی ہےجبکہ کرکٹر عمر اکمل عدالت میں برا ہ راست سماعت کے خواہشمند ہیں ۔

کیس کے دونوں فریقین پی سی بی اور عمر اکمل نے نوٹس آف ایکسچینج کا بھی جواب جمع کرا دیا ہے ۔ثالثی عدالت برائے کھیل جلد سماعت کے لیے تاریخ کا اعلان کرے گی ، عمر اکمل نے پابندی میں مزید کمی اور پی سی بی نے سزا میں کمی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں 3 برس کی پابندی کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ آزاد ایڈ جیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے 36 ماہ کی سزا کو ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے 18 ماہ کر دیا تھا۔

error: Content is protected !!