آئرش فٹبالر روبی کین نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ)آئرلینڈ کے سینئر و تجربہ کار فٹبال کھلاڑی روبی کین نے انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، روبی کین تقریباً دو عشروں تک ائرلینڈ ٹیم کیلئے خدمات انجام دیتے رہے ہیں، تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ فٹبال کے کھیل میں جو خواب دیکھے تھے وہ سب پورے ہو چکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے لوں، 38سالہ روبی کین اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں انہوں نے اپنے کیریئر میں 68گول سکور کئے ہیں، روبی کین نے پریمیئر لیگ کے کھیلے گئے 349میچوں میں مجموعی طور پر 126گول سکور کئے ہیں، ان میں سے 91گول انہوں نے ٹوٹنہم کی جانب سے کھیلتے ہوئے سکور کئے جبکہ اپنے کیریئر میں وہ کوونٹری، لیڈز یونائیٹڈ اور لیورپول کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

تعارف: newseditor