آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ; نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ

 

 

رپورٹ  ;  عبدالرحمن رضا

بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کا میلہ سج گیا

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا،

بلیک کیپس نے افتتاح میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے،

کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔

 انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کا اغاز وہیں سے ہوگا جہاں 2019 کے ورلڈ کپ میں ختم ہوا تھا کیونکہ دفاعی چیمپئن اور رنر اپ مدمقابل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!