زون III’اے‘ ڈویثرن لیگ‘ عمرانشاہ کی سنچری نے شاہین جیم خانہ کو فتح دلادی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) شاہین جیم خانہ نے پی آئی سی سی کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 180رنز کی ہزیمت سے دوچار کرکے کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ میں آسان فتح اپنے نام کی۔ اوپنر عمران شاہ نے 117رنز کی اننگز کھیلی ۔ علی جاسم نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ محمد سمیر نے 18رنز پر 5حریف کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ناکام سائیڈ کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کی قابل زکر کارکردگی سامنے نہ آسکی۔ کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر شاہین جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 6 وکٹوں پر 272رنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا۔ اوپنر عمران شاہ نے 14چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 117رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ علی جاسم نے 58رنز میں 6چوکے اور 2چھکے رسید کئے۔ حمزہ سرور کے 39رنز میں 2چوکے شامل تھے۔ روی مہن کو 49رنز اورفہد الحق کو 50رنز کے عوض 2,2وکٹ حاصل ہوئیں۔پی آئی سی سی کی جوابی اننگز مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 19اوورز کا سامنا کرکے 92رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ اظہر جمال 22اور شکیل ابراہیم 18رنز میں 4,4چوکے جبکہ عبدالحفیظ نے 13رنز اور روی موہن نے 11رنز میں ایک چوکا لگایا۔محمد سمیر نے میچ وننگ بولنگ کرتے ہوئے 18رنز پر 5حریف کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ محمد عباس کو 27رنز کے عوض 3وکٹیں اپنے نام کرنے کا موقع ملا۔ ریفری جاوید جعفری اور غلام محمد جبکہ آفیشل اسکورر خیام مصطفی تھے۔

تعارف: newseditor