سب سے رابطے اچھے ہونگے تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آٸیں گی ؛ شاہد خان آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے معلات ٹھیک کرنے ہیں تو کرکٹ کے ذریعے ہونگے۔

ہمیں بھی دھمکیاں ملتی تھی لیکن ہم بھارت جاتے تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیٸرمین کرکٹ بورڈ کو چاہیے تمام ممالک سے رابطےاچھے کریں، اگر سب سے رابطے اچھے ہونگے تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آٸیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بھی بھارت گٸے ہیں، اب صرف ایک شخص کامسٸلہ ہے جو اپنی سیاست کےلیے ایسا کرتا ہے، مودی کا مسلمانوں کے حوالے سے جومعاملات ہیں سب کومعلوم ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا ریاست کھڑی ہوتی ہے انصاف سے لیکن اگر انصاف نہیں ہوگا توملک آگے نہیں جاسکتا، 9 مئی کے حوالے سے لوگ بات ہی کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وسیم جونیٸر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، محمد زمان اور محمد علی نے بھی ڈومیسٹک میں کافی اچھی پرفارمنس دی ہے۔

error: Content is protected !!