بھارت کے پرتھیوی شا ان فٹ ،آسڑیلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے پرتھیوی شا کرکٹ آسڑیلیا الیون کیخلاف چار روزہ پریکٹس میچ کے دوران کیچ لینے کی کوشش میں اپنا ٹخنہ زخمی کروا بیٹھے ہیں جس کے بعد ان کی چھ دسمبر سے آسڑیلیا کیخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ،پرتھیوی شا کو زخمی ہونے کے بعد سٹریچر پر ڈال کر باہر لیجایا گیا جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پرتھیوی شا آسڑیلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرینگے کیونکہ ان کے ٹخنے کی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میچ شرکت کرسکیں ڈاکٹر کے مطابق انہیں ابھی مکمل آرام کی ضرورت ہے اور ابھی انہیں مکمل ہونے کیلئے کتنا وقت درکار ہے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔

تعارف: newseditor