ٹی ٹین لیگ،بارڈس کی تباہ کن بائولنگ،ناردن وارئیرز فائنل میں داخل

شارجہ (رپورٹ ۔۔عبدالرحمان رضا)ہارڈس ویلیجی نے مراٹھاعریبین کی بیٹنگ لائن کے پرخچے بکھیرتے ہوئے 6 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی اننگز کو 72 رنز پر محدود کرکے نادرن وارئیرز کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ میچ بآسانی جیت لے ٹی 10 لیگ سیزن 2 کا یہ میچ شارجہ اسٹیڈیم میں ہفتے کو کھیلا گیا ہارڈس کے ساتھ وہاب ریاض نے بھی جارحانہ بالنگ کی اور 7 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ 2 وکٹیں آندرے رسل کو ملی۔ نادرن وائیرز نے 72 رنز بغیرکسی نقصان پر 5 اوورز میں ہی حاصل کرلیا اوپنز نکولس پورن اور لینڈل سائمنز نے تیز رفتار بیٹنگ کی پورن نے 16 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کئے جبکہ لینڈل سائمنز نے 14 گیندوں پر 31 رنز بنائے ان کے اسکور میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ پورن ٹی 10 لیگ 306 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ہارڈس 16 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ باؤلررہے۔ ٹی 10 لیگ سیزن 2 کا فائنل اب پختون اور ٹورنامنٹ میں پہلی بار شریک نادرن وارئیرز کے درمیان ہوگا جبکہ مراٹھا عریبین اور بنگال ٹائیگرز تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلیں گے۔

تعارف: newseditor