سید خورشید علی شاہ فیڈرل یونائیٹڈ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر منتخب ہوگئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) فیڈرل یونائیٹڈ ایف سی ،الحاق شدہ ڈی ایف اے سینٹرل کراچی کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری سید خورشید علی شاہ نے کلب کی کارکردگی اور اکاؤنٹس کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ جس پر شرکاء اجلاس نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کی منظوری دی۔ جنرل باڈی اجلاس میں شرکاء نے شیخ اسمٰعیل کی بحیثیت صدر ، فیڈرل یونائیٹڈ کی کلب سے عدم دلچسپی اور سینئر آفیشلز کے ساتھ بدسلوکی پر اظہار عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرکے کلب ہذاکے نئے انتخابات کرائے گئے۔ اتفاق رائے سے سید خورشید علی شاہ کو نیا صدر منتخب کیا گیا جبکہ عابد برکات کو چیئرمین ، کاشف خان کو سیکریٹری اور محمد نظام کو کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دیگر عہدیداران کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ رکن مجلس عاملہ ، ڈی ایف اے سینٹرل وسیم عالم نے بحیثیت مبصر اجلاس میں شرکت کی اوراجلاس کی کاروائی سے متعلق اپنی رپورٹ سیکریٹری سینٹرل محمد سلیم پٹنی کو پیش کی۔ بعدازاں ڈی ایف اے سینٹرل کے صدر نے سیکریٹری سلیم پٹنی کی جانب سے پیش کی جانے والی فیڈرل یونائیٹڈ کی اجلاس کی کاروائی کی توثیق کرتے ہوئے فیڈرل یونائیٹڈ کی نو منتخب باڈی کی منظوری دے دی۔

تعارف: newseditor