اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ 15 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں پاکستان سمیت غیرملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب، امریکہ، جاپان، سرابیا، تائیوان، آئر لینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، آسٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا، اس کے علاوہ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر -18، سنگلز، بوائز انڈر-14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر- 10 کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ چمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ 15 دسمبر کو، مین رائونڈ 17 دسمبر سے شروع ہو گا جبکہ کوارٹر فائنل مقابلے 21 دسمبر کو، سیمی فائنل 22 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 23 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔