عالمی کپ ہاکی،کوارٹر فائنل تک رسائی،پاکستان کوکل بیلجیئم کا چیلنج درپیش


بھوبنیشور (سپورٹس لنک رپورٹ) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ناک آئوٹ مرحلے کی لائن اپ مکمل ہو گئی، پاکستانی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے منگل11دسمبر کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں رواں ورلڈ کپ میں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ٹیموں کے درمیان زبردست جنگ جاری ہے، اتوار کو لیگ میچز اختتام پذیر ہو گئے، ارجنٹائن، آسٹریلیا، میزبان بھارت اور جرمنی نے شاندار کھیل کی بدولت براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جبکہ پاکستان سمیت انگلینڈ، نیوزی لینڈ، فرانس، چین، بیلجیئم، ہالینڈ اور کینیڈا کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے دوسرے رائونڈ میں فتوحات درکار ہوں گی۔ منگل11 دسمبر کو عالمی کپ کے آخری دو میچز شیڈول ہیں، پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا جبکہ ہالینڈ کا مقابلہ کنیڈا سے ہو گا۔

تعارف: newseditor