ارجنٹائن میں پولیس اور فٹبال دیوانوں کے درمیان چھڑپیں،ویڈیو دیکھیں


بیونس آئرس(سپورٹس لنک رپورٹ) ارجنٹینا میں فٹبال کے روایتی حریف کے خلاف جیت کا جشن منانے والے پرستاروں اور پولیس میں میچ پڑ گیا، پتھراؤ کے جواب میں آنسو گیس کی ہیوی شیلنگ سے سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔بیونس آئرس میں ریور پلیٹ کی روایتی حریف بوکا جونیئرز کے خلاف سیکنڈ لیگ میں جیت کا جشن مناتے فٹبال دیوانوں کا پولیس سے میچ پڑ گیا، بپھرے پرستاروں نے پتھراؤ کر دیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی، لاٹھی چارج بھی کیا، اسی کشیدگی نے سڑکوں کو میدان جنگ بنا دیا، مسلسل فائرنگ سے شہر بھر میں خوف کے سائے چھائے رہے۔

تعارف: newseditor