پشاور ( سپورٹس لنک رپورٹ)جنید خان نے بلاشعبہ صوبے میں کھیل وکھلاڑی کوبلندی پرپہنچادیاہے مراد علی مہمند
پہلی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تائیکوانڈچیمپن شپ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںشروع ہوگئی تین روزہ ایونٹ کاافتتاح ایک رنگاررنگ تقریب سے ڈائریکٹرنیشنل بک فاونڈیشن مراد علی مہمندنے کیا
جبکہ اس موقع پرایڈمنسٹریٹرحیات آبا دسپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ بھی موجود تھے تین دن تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کھلاڑیوں کے مابین انفرادی ،ٹیم ایونٹ میں بھی مقابلے ہونگے
جبکہ سنیئرمیل وفی میل جونیئر میل وفی میل کے بھی مقابلے ایونٹ کاحصہ ہیں۔افتتاحی تقریب سے مراد علی مہمند نے سپورٹس کی ترقی وترویج کے لیے ڈی جی سپورٹس جیند خان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ جنید خان نے بلاشعبہ صوبے میں کھیل وکھلاڑی کوبلندی پرپہنچادیاہے تواترکے ساتھ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس سرگرمیاں ہرلحاظ سے خوش آئند ہیں اورہماری کوشش ہے کہ مزیداچھے اوربہترین مقابلے کراکے باصلاحیت کھلاڑیوں کوسامنے اوراوپرلائیں تاکہ بچے بعدازاں ملک وقوم کانام سربلند کریں۔