اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کی ملاقات کروانے پر شیری رحمان کو طعنہ مارتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ نے کبھی سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی نہیں سنا اور میں نے شیری رحمان کی یاسر شاہ سے ملاقات کروا دی۔تفصیلات کے مطابق آج بنی گالہ میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل کرکٹر یاسر شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے وزیراعظم نے یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی وزیراعظم نے کہا کہ آپ ایک اچھے کرکٹر ہیں آپ نے ملک کا نام روشن کیا ہے وزیراعظم نے یاسر شاہ سے ٹیم کی ٹیسٹ میچ میں شکست کی وجوہات بھی پوچھیں جس پر یاسر شاہ نے بتایا کہ بلے بازوں کو سپنرز کو کھیلنے میں دشواری ہوتی ہے لیکن پریشانی کی بات نہیں ٹیم اب وننگ ٹریک پر آچکی ہے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث کرکٹ دیکھنے کا وقت بہت کم ملتا ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی کی اپ ڈیٹ حاصل کرتا رہتا ہوں اور میری نیک تمنائیں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔
Met One and only #YasirShah congratulated him on his World record and wished him all the best for upcoming South African tour Yasir actually never heard of a woman senator @sherryrehman so she owes me a big ThankYou,afterall my tweet introduced her to Cricket stars;) pic.twitter.com/io6DAC971T
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2018
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین سے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات نے یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے آئندہ میچوں میں یاسر شاہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے انکی ملاقات شیری رحمان سے بھی کروائی جس کے بعد وفاقی وزیر نے طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ نے کبھی سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی نہیں سنا اور میں نے شیری رحمان کی یاسر شاہ سے ملاقات کروا دی۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس کام کے لیے شیری رحمان کو میرا شکرگزار ہونا چاہیے۔