انجیلو میتھوز بھی سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کے نقش قدم پر چل پڑے


ویلنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انجیلو میتھوز بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے نقش قدم پر چل پڑے،نیوزی لینڈ کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز شاندار سنچری سکور کرنے کے بعد انجیلو میتھوز نے پش اپ نکالنے شروع کردیئے اور اس کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کیا، ان کے پش اپ اور اشارہ ٹیم کے کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کی جانب تھا جنہوں نے یہ کہہ کر انجیلو میتھوز کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کیا کہ وہ فٹنس نہیں ہیں، یاد رہے انجیلو میتھوز کو ون ڈے ٹیم کی قیادت اور ٹیم سے ہٹا ڈراپ کردیا گیا تھا اور اس میں کوچ ہتھوراسنگھے کا اہم کردار تھا جن کا کہنا ہے کہ انجیلو میتھوز اب مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں تاہم گزشتہ روز انجیلو میتھوز نے سنچری سکور کرکے پیش اپ نکالے اور ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنی مکمل فٹنس کا ثبوت دیا، یاد رہے اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق بھی ایسے کرچکے ہیں جس پر کافی شور شرابہ بھی ہوا تھا۔

تعارف: newseditor